MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صدر مملکت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا

0 209

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نشان امتیاز ملٹری دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان صدر میں اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہبازشریف،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے شرکت کی۔تقریب میں وفاقی وزراء خواجہ آصف،ایاز صادق اور مریم اورنگزیب بھی شریک ہوئے۔ صدر مملکت عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو نشان امتیازملٹری دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.