MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے ہلکی پھلکی ورزش کا آغاز کردیا

0 587

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے ہلکی پھلکی جسمانی ورزش کا آغاز کردیا ہے۔ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے ہلکی پھلکی جسمانی ورزش کا آغاز کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ معالجین کی ہدایت پر عمل پیرا اور تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہوں، اپنے سماجی رابطے کے ذریعہ پیغام میں عابد علی نے کہا ہے

- Advertisement -

کہ دوران بیماری بے پناہ محبت اور دعاوں کے اظہار پر شکر گزار ہوں،انشاء اللہ جلد صحت یاب ہو جاوں گا۔واضح رہے کہ عابد علی کو قائد اعظم ٹرافی میں میچ کے دوران سینے میں تکلیف کی شکایت پر فوری طور پر امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان میں ایکیوٹ کرونری سینڈروم کی تشخیص ہونے پرماہر امراض قلب نے 2 اسٹنٹ ڈالے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.