MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

“دانش تیمور کا آن اسکرین رومانس بیوی عائزہ خان نے پکڑ لیا!”

0 54

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر و اداکار دانش تیمور کی آن اسکرین رومانوی اداکاری پر ان کی ٹانگ کھینچ کر ایک نیا سماں باندھ دیا۔ سوشل میڈیا پر شکاگو میں مداحوں سے ملاقات کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں عائزہ خان نے مداحوں سے پوچھا کہ کیا انہوں نے دانش تیمور کو اسکرین پر دوسری اداکاراؤں کے ساتھ رومانس کرتے دیکھا ہے؟ جب مداحوں نے “ہاں” میں جواب دیا تو عائزہ خان نے اسٹیج پر ہی دانش تیمور کو چیلنج کر دیا کہ وہ اتنی ہی شدت سے ان کے ساتھ رومانس کرکے دکھائیں۔ اس عوامی چیلنج پر مداحوں نے شور مچا کر اداکارہ کا ساتھ دیا، جبکہ شرمندہ ہوتے ہوئے دانش تیمور نے برجستہ جواب دیا کہ “بیگم کے ساتھ گھر پر بہت رومانس ہوتا ہے،” یوں وہ موقع سنبھالنے میں کامیاب ہو گئے، تاہم یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.