“اقراء عزیز نے انکار کیا تو ۔ ۔ ۔” فیروز خان کے فنکاروں کے نمبرز لیک کرنے کی وجہ سامنے آ گئی
کراچی(مسائل نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی جانب سے ساتھی اداکاروں کے نمبرز لیک کیے جانے کی وجہ سامنے آ گئی۔
- Advertisement -
یاسر حسین ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ فیروز خان نے فنکاروں کے نمبرز اور نجی معلومات سوشل میڈیا پر کیوں لیک کیں؟ اداکار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری بیوی اقراء عزیز نے فیروز کے ساتھ مزید کسی بھی ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا اس بات کا بدلہ لینے کے لیے فیروز نے میرا نمبر اور نجی معلومات لیک کیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ مجھے تاحال کالز اور پیغامات موصول ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے مجھے مشکلات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ فیروز خان نے اپنی سابقہ اہلیہ علیزے اور دیگر ساتھی فنکاروں کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھیجا تھا جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی اور اس دوران اس قانونی نوٹس پر درج تمام فنکاروں کی نجی معلومات لیک ہو گئی تھیں۔