پارٹی صمد خان کے نظریے پر کاربند ہے، عوامی امنگوں کی تکمیل کیلئے قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا، نصر اللہ زیرے
کوئٹہ، کراچی (مسائل نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اور ممبر صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے سندھ زون کے زیر اہتمام ضلع کیماڑی ناردرن بائی پاس کراچی میں پارٹی کارکنوں کے بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا میپ کا پانچواں قومی کانگرس منعقدہ 27،28 دسمبر بمقام کوئٹہ پشتون قومی سیاسی تحریک میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جس کے دورس اثرات مرتب ہوں گے، لہٰذا پارٹی کارکنوں کو قومی کانگرس کی تیاریاں فوری طور پر مکمل کریں، اجتماع سے پشتونخوامیپ سندھ زون کے صوبای سیکرٹری اطلاعات سید صدیق آغا پارٹی سندھ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری شفیع ترین،حاجی ولو ناصر اور حاجی ثنااللہ خان کاکڑ اور دیگر نے خطاب کیا اس سے پہلے جب پارٹی رہنما علاقے میں پہنچے تو ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا اور پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا بندوبست کیا گیا۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوے رہنماؤں نے کہا کہ پشتونخوا میپ اپنے نظریات، پارٹی آئین پر کاربند رہتے ہوئے پارٹی پروگرام کو آگے بڑھائے گی۔ خان عبدالصمد خان اچکزئی نے اس تحریک کی بنیاد ڈالی اور پارٹی گزشتہ 90 سال سے اسی نظریے پر جدوجہد کررہی ہے اور عثمان خان کاکڑ کے بیانے پر کاربند رہتے ہوئے پشتونخوا میپ اپنے عوام کی امنگوں کی تکمیل کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔
- Advertisement -
[…] عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اور ممبر صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات خوشحال خان […]
[…] سے نامزد امیدوار پارٹی کے صوبائی صدر رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے کے زیر صدرات پشتونخوامیپ حلقہ این اے 265 کوئٹہ سٹی سے […]