MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسحاق ڈار نے پارٹی میں تقسیم کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

1 233

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن(مسائل نیوز)مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پارٹی میں تقسیم کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں جماعت متحد تھی، ہے اور رہے گی۔

- Advertisement -

سابق وزیر خزانہ نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی نااہل حکومت معیشت تباہ کرکے ملک کوچیلنجز میں جھونک کرگئی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نوازشریف دور میں مہنگائی 4فیصد، جی ڈی پی 6 فیصداور شرح سود 5.25فیصد تھی جب کہ نوازشریف کی کامیابیوں کو عمران خان نے 43مہینوں میں نیست و نابود کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ملک کو مشکل حالات سے نکال کرترقی کی راہ پرگامزن کیا اب بھی کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)ن لیگ کی عبرتناک شکست کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان آمد کا فیصلہ موخر کردیا ہے ۔دوسری جانب […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.