’’ سب کوبہت مبارک ، آپکا دوست شہید ہو گیا ہے ‘‘میجر عدنان شہید کے اہل خانہ کاپیغام
راولپنڈی (مسائل نیوز ) میجر عدنان کی شہادت ، بہادری کی علامت، قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے میجر عدنان نے جام شہادت نوش کیا ۔ میجر عدنان کی شہادت کو ان کے اہل خانہ نے بڑا اعزاز قرار دے دیا ۔
- Advertisement -
جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدنان شہید کے اہل خانہ کا پیغام سامنے آیا ہے کہ’’آپ سب کو بہت مبارک ہو ، آپ کا دوست شہید ہو گیا ہے ۔سب کو پیغام دیدیں کہ ان کے والد اور ماموں نے کہا ہےکہ ایک اور بیٹا مادر وطن پر قربان ہو گیا ہے۔میجر عدنان اللہ کی راہ میں شہید ہوا، جس پر ہم پاک ذات کا شکر ادا کرتے ہیں۔‘‘
سیکیورٹی ذرائع میجر عدنان شہید نے آخری دم تک دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے وطن کا دفاع کیا۔میجر عدنان شہید کی بہادری کی داستان تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھی جائے گی۔میجر عدنان شہید آنے والی
نسلوں کے لیے مشعل راہ بن گئے ہیں ۔