MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی والدہ انتقال کرگئیں

0 254

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سڈنی (مسائل نیوز)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی والدہ سڈنی میں انتقال کر گئیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے ماریہ کمنز کی گزشتہ رات وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماریہ کمنز کی وفات کا بہت افسوس ہے، پیٹ کمنز، کمنز فیملی اور ان کے دوستوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلیا کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے روز بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھے گی۔کپتان پیٹ کمنز والدہ کی تیمارداری کے لیے دوسرے ٹیسٹ کے بعد بھارت سے وطن واپس چلے گئے تھے۔واضح رہے کہ پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.