MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہد خاقان عباسی نے شوکت ترین کی گرفتاری کی مخالفت کر دی

2 214

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) آڈیو لیک کیس میں ایف آئی اے نے سینیٹر شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی گرفتاری کی مخالفت کر دی۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر شوکت ترین نے قانون توڑا ہے تو ان کا ٹرائل ہونا چاہئیے، شوکت ترین کو گرفتار کرنے کا کوئی جواز نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے سالہا سال لوگوں کو جیل میں ڈالا، ہمیں اس غلط قدم کو دہرانا نہیں چاہئیے۔لوگوں کو گرفتار کرنا حکومتوں کا شوق ہوتا ہے۔عمران خان کی حکومت کو مخالفن کی گرفتاریوں کا بہت زیادہ شوق تھا۔موجودہ حکومت کو کم از کم یہ مشغلہ نہیں اپنانا چاہئیے۔خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای)کے سائبر کرائم ونگ نے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کیخلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کرلیا۔
ان کے خلاف مقدمے کا مدعی ارشد محمود ولد غلام سرور ہے۔شوکت ترین پر مقدمہ ان کی سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ میں درج ایف آئی آر کے مطابق مبینہ آڈیو میں تیمور سلیم جھگڑا اور محسن لغاری سے شوکت ترین گفتگو کر رہے ہیں، مبینہ آڈیو میں بدنیتی پر مبنی گفتگو کی گئی، مبینہ آڈیو میں شوکت ترین نے محسن لغاری کو کہا کہ وفاقی حکومت کو سرپلس بجٹ واپس نہ کیا جائے۔
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ بغاوت اور اشتعال انگیزی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بتایا تھاکہ شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہو گئی ہے اور حکومت نے انہیں گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے، ایف آئی اے نے شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت مانگی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر سخت ردعمل دیا جا رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایت پر (ن) لیگ کی سینئر […]

  2. […] (مسائل نیوز) ملک میں جلد انتخابات کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کے موقف کی حمایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.