MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صوبے کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے،جمعیت نظریاتی

0 321

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی بلوچستان کے عوام کودرپیش مسائل پر گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی محرومیوں اور پسماندگی ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے صوبے کے بے پناہ معدنی دولت اور وسائل پر اختیارات ملنے سے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کی جاسکتی ہے۔

بلوچستان میں معدنیات،ماہی گیری اور آئل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وفاق سے بلوچستان کے عوام کو ان شعبوں میں روزگار کے مواقع کے لئے کردار ادا کرے بارڈر ایریاز میں روزگار کی فراہمی اور تجارت کے فروغ کے لیے بارڈر پر مشکلات ختم کریں بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں اورپیکیج کی کے ساتھ ساتھ آمد ورفت کو پرانے طریقہ کار پر بحال کرے صوبے کی تحفظات اور خدشات کو دور کئے جائے

- Advertisement -

صوبے کے سرد علاقوں کو گیس فراہمی کے لئے ایل پی پلانٹس کی تنصیب اور سبسڈی پر گیس کی فراہمی کے منصوبے کو منظور وفاق سے منظور کیا جائے یہاں کے معدنیات پر مختلف ٹیکسز کی مد میں سالانہ اربوں روپے ٹیکس وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو دی جاتی ہیں مگر اس کے باوجود یہاں کے اکثر صحت تعلیم روزگار اور امن و امان کی خراب صورتحال سے دوچار ہے گوادر، تربت، پنچگور، مکران اور دیگر علاقوں میں لوگوں کے معاش اور روزگار کا انحصار ماہی گیری

اور ایران سے آنے والی اشیا پر ہےلیکن اس وقت گوادر، تربت، پنچگور، مکران اور دیگر علاقوں کو حکومت کی موجودہ پالیسیوں کی وجہ سےمعاشی مسائل درپیش ہے ٹرالر مافیاز وفاقی و صوبائی حکومت کی پشت پناہی سے ماہی گیروں کا روزگار چھیننے میں مصروف ہیں۔ اور بارڈر میں کاروبار کیلئے ٹوکن سسٹم سے عوام کا استحصال کیا جارہا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.