MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سعودی عرب نے کن ممالک میں مقیم مسلمانوں کو سیاحتی ویزے پرعمرہ کی سعادت کی اجازت دیدی

2 204

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض (مسائل نیوز)سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک ٹویٹ میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے باشندوں کو سیاحت کے ویزے دینے کے لیے مخصوص پیشوں کی شرط کو منسوخ کر دیا ہے۔

- Advertisement -

میڈیارپورٹس کے مطابق الخطیب نے بتایاکہ سیاحتی ویزے میں خلیجی ممالک میں تمام پیشوں سے منسلک مسلمان عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔سعودی وزیر سیاحت نے کہا کہ ہم خلیجی ممالک کے تمام باشندوں کو واضح اور آسان اقدامات کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں۔ سعودی عرب کا دورہ کرنے کے لیے ویزہ حاصل کرنا آسان ہو گیا ہے اور تمام پیشوں سے منسلک افراد عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔گذشتہ سال سعودی عرب نے خلیجی ممالک کے رہائشیوں کے لیے سیاحتی ویزے کا اجرا کیا تھا جس میں مخصوص پیشوں کے لوگ شامل تھے۔سیاحتی ویزا سیاحتی وجوہات کی بنا پر سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دیتا ہے جیسے کہ تقریبات، خاندان اور دوستوں سے ملنے، تفریحی سرگرمیاں، عمرہ کرنا شامل ہے تاہم ان میں حج اور مطالعہ کے مقصد دورے شامل نہیں۔ویزا فیس 300 ریال ہے، اس کے علاوہ میڈیکل انشورنس کی فیس بھی وصول کی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز)سعودی عرب نے کہا ہے کہ ایران سے سفارتی تعلقات بحالی کا مطلب ایران […]

  2. […] نیوز) سعودی عرب نے کہا ہے کہ ایران سے سفارتی تعلقات بحالی کا مطلب ایران […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.