بلوچستان وومن بزنس فورم اوربراڈوے ٹوریزم کلب کے زیراہتمام فاطمہ جناح فیملی پارک میں بسنت میلہ
کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان وومن بزنس فورم اوربراڈوے ٹوریزم کلب کے زیراہتمام بے فاطمہ جناح فیملی پارک میں بسنت میلہ منایا گیا،خواتین بسنت میلے سے خوب لطف اندوز ہوئیں ،دن بھر گڈیاں اڑاتی رہیں ،فاطمہ جناح فیملی پارک میں بسنت میلے نے سما باندھ دیا اور رنگوں کی بہار آگئی ،خواتین کی خاطر تواضع کے لئے باربی کیو کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس نے بسنت میلے کا مزہ دوبالا کردیا،قبل ازیں موسم بہاراں
- Advertisement -
کا استقبال کرتے ہوئےپارک کے احاطے میں درخت بھی لگائے گئے،بلوچستان وومن بزنس فورم کی صدر فائزہ مینگل اوربراڈوے ٹوریزم کلب کی چیف کوارڈنیٹر سعیدہ بانواورکوارڈنیٹرمناہل ریاض نے کہا کہ اس بسنت میلے کے انعقاد کا مقصد خواتین کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے ہم پر امید ہے کہ ہم اپنے مشن میں خواتین کے تعاون سے کامیاب ہونگے انہو ں نے بےفاطمہ جناح پارک کے منتظمین کاخصوصی شکریہ ادا کیا جنکی بدولت یہ بسنت میلہ کامیاب ہوا
اور انکا بھرپورتعاون رہا بسنت میلہ میںمحکمہ وومن ڈویلپمنٹ کی روبینہ زہری،ممتاز معالج ڈاکٹر فرح دیبہ،بلوچستان وومن رائٹس ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن بشری میروانی، صدرسکینہ یونس،بلوچستان ریفارمز کی فردوس،وومن تھنک ٹینک کی رابیل آفرین، وورکنگ وومن الائنس کی نورین ناز غوری،پاکستان وومن ویلفیئر سوسائٹی کی نگہت ریاض، ممتاز ماہر قانون طلعت،خواتین سماجی رہنمائوں ناہیدہ کاسی ،شازیہ اشفاق،امارہ ،فریدہ، تانیہ، ثمیرا نیازی، گل، نازیہ،حمیدہ بانو، یوسرا، شازیہ سمیت بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔
[…] (مسائل نیوز) بلوچستان وومن فورم اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے فیصلہ سازی کے عمل میں […]