MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

معلوم نہیں اسحاق ڈار کو کیوں لایا گیا

0 204

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں اسحاق ڈار کو کیوں لایا گیا، ان کی کوششوں سے ملک کو نقصان ہوا۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے پبلک میں میرے خلاف بات کی اور میری صلاحیت پر سوال اٹھائے جس کا میں نے جواب دیا۔علم نہیں کہ ڈار صاحب کو کیوں لایا گیا لیکن ڈار صاحب نے سوچا کہ شاید وہ آئی ایم ایف کے بغیر چل سکتے ہیں۔
انہوں نے کوشش کی جس سے پاکستان کو بڑا نقصان ہوا۔حکومت اب اس بات پر راضی ہو گئی ہے کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ماننی پڑیں گی۔ہر ملک ہم سے آگے نکل رہا ہے جس کی وجہ سے گورننس کا ٹھیک نہ ہونا ہے۔مقامی سطح پر جب تک اختیارات منقتل نہیں ہوں گے تو گورننس ٹھیک نہیں ہو گی۔
نچلے طبقے کے لیے روزگار پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ملک میں عجیب ایلیٹ سسٹم قائم ہو چکا ہے جسے ہٹانا پڑے گا۔

- Advertisement -

ایک چھوٹی سی ایلیٹ کلاس پاکستان کے فیصلے کر رہی ہوتی ہے۔ہم بھی سسٹم کو نہ بدل سکے اس لیے ہم بھی قصور وار ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا ہی حصہ ہوں تاہم مستقبل میں الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ نہیں،پارٹی نے میرے خلاف کوئی کارروائی نہیں۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ معلوم نہیں اسحاق ڈار کو کیوں لایا گیا، ان کی کوششوں سے ملک کو نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایلیٹ نظام کا خاتمہ ہونا چاہیے،ہم نے جمہوری طرز اور صدارتی نظام حکومت آزما کر دیکھ لیا،ہم تو آمریت بھی دیکھ چکے ہیں۔ ہر ملک ہم سے آگے جارہا ہے،ادھر گورننس ٹھیک نہیں،ملک میں اشرافیہ کے نظام کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ چھوٹی سی اشرافیہ پورے ملک کے تمام فیصلے کررہی ہوتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.