MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹرا انتخابات تنازعات کا شکار، پارٹی دوحصوں میں تقسیم

1 223

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات ایک بارپھر تنازعہ کا شکار ہوگئے پارٹی دوحصوں میں تقسیم ہوگئی ایک دھڑے کا 20جون جبکہ دوسرے کا 9 اگست کو انتخابات کروانے کا اعلان،تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور خان کاکڑ کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کے لئے مرکزی کونسل سیشن اتوار کو کوئٹہ کے بوائز اسکاؤٹس ہیڈکوارٹر میں طلب کیا ہے جس پر پارٹی کے پارلیمانی اور جنرل کونسل کے اراکین کی اکثریت نے حمایت اور تائید کردی ہے تاہم 20جون کے انتخابات کے اعلان کے بعد سابق وزیراعلیٰ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان بھی متحرک ہوگئے انہوں نے اپنے ایک اعلامیے میں کیا ہے کہ پارٹی صدر پارٹی کا آئینی سربراہ ہوتا ہے پارٹی کے آئین و دستور پر عمل درآمد کرانے کا پابند ہوتا ہے, پارٹی کے اجلاسوں کا صدارت کرتا ہے مگر مجھے بحیثیت پارٹی صدر 19جون والے جنرل کونسل کے اجلاس کے حوالے سے نہ تو کسی نے اعتماد میں لیا نہ کسی نے کوئی مشاورت کی مذکورہ اجلاس غیر آئینی و غیر قانونی ہے. جس کا کوئی قانونی و اخلاقی جواز نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس بلوچستان بجٹ سیشن کے بعد ہوگا اور مرکزی کمیٹی انتخابات کے شیڈول پر عملدرآمد کرنے کو عملی جامہ پہنائی گی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی آئین کے مطابق پارٹی کے انتخابات کو حتمی شکل دی جائے گی انہوں نے انتخابات کا شیڈول بھی جاری کردیا مجوزہ انتخابی شیڈول کے مطابق 25 جولائی سے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے اور انتخابی شیڈول کے دیگر مراحل پر عملدرآمد ہوگا. 9 اگست کو پارٹی انتخابات ہونگے۔پارٹی نے 9 اگست کو جنرل کونسل بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور جنرل کونسل کے اجلاس کے حوالے سے حتمی منظوری پارٹی کی مرکزی کمیٹی اپنے آنے والے اجلاس میں دی گی جس کے بعد پارٹی کے آئین کے مطابق صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے گا لہذا جنرل کونسل ممبران کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 19 جون کو ہونے والے نام نہاد اجلاس میں شرکت نہ کریں کیونکہ مذکورہ جنرل کونسل کا اجلاس غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) بلو چستان عوامی پارٹی کی رہنماء پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.