اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں ماہر نشانہ باز تعینات کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(مسائل نیوز) اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں ماہر نشانہ باز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سکیورٹی فورسزکو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے ہر وقت الرٹ رہا جائے۔ جنگ اخبار کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ وفاقی دارالحکومت کے طرف رواں دواں ہے۔ اسلام آباد کے سکیورٹی اداروں نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد کو جانے والے تمام غیر روایتی رابطے پیر سے سیکیورٹی کی وجہ سے بند کردئے جائیں۔
اس مقصد کے لئے تربیت یافتہ نشانے باز مارگلا ہلز اور اطراف کے علاقوں میں تعینات کردئے جائیں گے۔ تاکہ کوئی بھی کرمنل داخل نہ ہوپائے۔ سکیورٹی کے سخت اقدامات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کے بعد کئے جارہے ہیں آڈیو میں اسلام آباد کے باہر اسلحہ جمع کرنے کے خدشے کے تحت کئے جارہے ہیں۔
باخبر ذرائع کے مطابق ماہر نشانہ باز اہلکاروں کو پہلی مرتبہ تعینات کیا جارہا ہے۔
- Advertisement -
آڈیو لیک کی وجہ سے اسلام آباد اور اطراف کے علاقوں کے رہائشی خوفزدہ ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد اور اطراف کے علاقوں میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا ۔ دوسری جانب وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مقصد اسلام آباد میں جلسہ کرنا نہیں بلکہ فساد پھیلانا ہے،چیلنج کرتا ہوں علی امین کی آڈیو درست ہے، اس کا فرانزک کرانے کے بعد ایکشن لینا حکومت کی ذمہ داری ہے، بطور وزیرداخلہ کوئی قدم اٹھایا تو احتجاج سب کا حق کی آوازیں نہیں آنی چاہئیں۔
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا مقصد اسلام آباد میں صرف جلسہ کرنا نہیں ہے،عمران خان کے قریبی ساتھی نے خونی مارچ قرارد یا،عمران خان کے قریبی ساتھی نے کہا کہ لانگ مارچ میں خون اور جنازے نظر آرہے ہیں، فیصل واوڈا گھر کے بھیدی تھے انہیں فوری پارٹی سے نکال دیا،جبکہ جواب دینے کیلئے کم ازکم 15دن ہوتے ہیں، عمران خان اپنے لوگوں کی لاشیں گرا کر الزام اداروں پر لگانا چاہتا ہے، ہم پہلے سے کہتے آرہے ہیں یہ ایک فتنہ ہے، یہ قوم کے جوانوں کو گمراہ کرنا چاہتا ہے۔