پی ٹی آئی کا شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس کو براہ راست دکھانے کا مطالبہ
اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس کو براہ راست دکھانے کا مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا مقدمات کو براہ راست دکھانے فیصلہ درست ہے،ایف آئی اے کورٹ لاہور بھی اسلام آبادہائی کورٹ کی تقلید کرے اور شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس کو براہ راست دکھایا جائے ، ان کی ضمانت کی تاریخ آنے والی ہے اس پر ہی اس فیصلے پر عمدرآمد ہونا چاہیئے۔
خیال رہے کہ اسلام آہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی لائیو اسٹریمنگ پر دکھائی جائے گی اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں اب تمام عدالتی کارروائی براہ راست دیکھی جا سکے گی ، اس حوالے سے ہائی کورٹ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ میں سسٹم نصب کر دیا ہے ۔
- Advertisement -
بتایا گیا ہے کہ ٹرائل کے طور پر آج سے عدالتی کارروائی کو محدود پیمانے پر براہِ راست دکھایا جائے گا ، ٹرائل کی کامیابی کے بعد ویب سائٹ پر کوئی بھی براہ راست عدالتی کارروائی دیکھ سکے گا اس کے علاوہ چیف جسٹس نے لائیو اسٹریمنگ پر ہائی کورٹ رپورٹرز سے تجاویز بھی طلب کر لیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو معاونت کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم چیلنج کردیا ، پی ٹی آئی نے ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی جس میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی۔
اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا اس لیے اپیل فائل کی ہے ، سپریم کورٹ کی ہدایت پر منصفانہ اور شفاف طریقے سےعمل آگے بڑھنا چاہیے ، عدالت نے کہا تمام پارٹیز کی فنڈنگ کی تحقیقات کرائی جائیں ، الیکشن کمیشن سے تفصیلات لے کر دیکھیں ن لیگ اور پیپلزلارٹی نے کیا دستاویز جمع کرائی ہیں ، اس وقت ملک میں الیکشن کمیشن متعصب ہے ، اس لیے موجودہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کراتا ہوا نظر نہیں آتا۔