MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاک فوج اس مشکل وقت میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سرکردہ محمد صدیق عمرانی

1 214

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جعفرآباد (مسائل نیوز)سماجی رہنما و متحرک سوشل ورکر سرکردہ محمد صدیق عمرانی نے کہا ہیکہ پاک افواج نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں قوم کی مدد کی ہے پاک فوج کے 12 کور اور 33 ڈویژن کی ہدایات پر پاک فوج کے میڈیکل ٹیم کی مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم کرکے غریب اور نادار سیلاب متاثرین کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے اسی حوالے سے آج سرکردہ محمدصدیق عمرانی کی درخواست

- Advertisement -

پر پاک فوج میڈیکل کور کے 75 میڈیکل بٹالین کی ٹیم نے کیپٹن احمد نصرت اور کیپٹن اسامہ کی سربراہی میں جیلانی ٹاون تحصیل اوستہ محمد میں میڈیکل کیمپ قائم کی جہاں پر ملیریا اسکن الرجی اور گیسٹرو سے متاثرہ چار سو سے زائد مریضوں جن میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل تھے ان کا چیک اپ کرکے انہیں مفت میں ادویات دی گئی ، آخر میں علاقہ مکینوں کی جانب سے پاک فوج زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔۔۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.