ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحیقیقات،6 ممالک کو خط لکھ دئیے گئے
اسلام آباد(مسائل نیوز) ایف آئی اے کی تحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات جاری ہیں،ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں 6 ممالک کو معلومات کے حصول کیلئے خط ارسال کردیا۔ ایکسپریس نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ 6 ممالک کو خط فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ذریعے لکھا گیا۔ خط میں آسڑیلیا اور کینیڈا سے وہاں کی کمپنیز بارے معلومات اور معاونت مانگی گئی ہیں جبکہ سنگارپور سے ناصر نامی شخص اور عبیدہ بارے معلومات فراہم کرنے کا تقاضا کیا گیا ہے۔
یو اے ای میں بھی دو کمپنیز اور متحدہ عرب امارات کے ایک کرکٹ کلب اور ابراج گروپ بارے بھی معلومات و اسسٹنس کیلئے خط لکھا گیا ہے۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ امریکہ میں بھی دو کمپنیز بارے معلومات کیلئے خط لکھا گیا ہے،تمام کمپنیز کے وہاں سے آپریٹ ہونے والے اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں کو ٹرانزیکشن ظاہر ہوئی تھیں۔
قبل ازیں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں تحریک انصاف کے 3 مرکزی اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا ہے۔ جیو نیوز نے ذرائع ایف آئی اے کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے تینوں اکاؤنٹس ووٹن کرکٹ کلب سے رقوم کی ترسیل کیلئے استعمال ہوئے،ان اکاؤنٹس سے بھاری رقوم بیرون ممالک سے پاکستان آئیں۔
ذرائع ایف آئی اے کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ طارق شفیع ہی وہ شخص ہیں جس نے انصاف ٹرسٹ کھولا تھا۔ایف آئی اے نے طارق شفیع کے اکاؤنٹس منجمد کرکے انہیں جواب کے لیے طلب کر لیا،جبکہ ایف آئی اے نے طارق شفیع اور عارف نقوی پر بیرون ممالک سفر کی عبوری پابندی عائد کر دی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے نوٹس پر تفصیلات دینے سے انکار کر دیا تھا، عمران خان نے کہا کہ آپ کو جواب دہ ہوں اور نہ ہی معلومات دینے کا پابند ہوں،پی ٹی آئی سے تفصیلات اور دستاویزات طلب کرنا ایف آئی اے کے زیر اثر ہونے کا مظہر ہے۔
[…] آباد (مسائل نیوز) ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) […]