MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہر محکمے میں کرپشن کا بازار گرم ہے،جعفر مندوخیل

1 554

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ژوب(جی این ایم)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر شیخ حاجی جعفر خان مندوخیل کے اعزاز میں محمد رحیم مندوخیل کی جانب سے کلی ویالہ شیرک میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں پارٹی کارکنان کے علاہ مختلف سیاسی ، سماجی اور قبائلی عمائدین سمیت ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شیخ جعفر خان مندوخیل ، ضلعی صدر اجمل اعوان ، باز خان لالا ، قبائلی رہنما عبداللہ خان کاکڑ، عبدالصمد ایڈوکیٹ، صحبت خان مندوخیل، اور عمر شاہ مندوخیل نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ منتخب نمائندہ سے عوام مایوس ہوچکی ہے ۔

- Advertisement -

الیکشن سے پہلے ہونے والے دعوے محض ہوا کے تیر ثابت ہوئے ۔ تمام ڈیپارٹمنٹ میں سیاسی و تعصبی بنیاد پر ٹرانسفر پوسٹنگ ہورہی ہے ۔ ہر محکمے میں کرپشن کا بازار گرم ہے ۔ منتخب نمائندہ پرانے منصوبوں کا افتتاح کرکے عوام کو ٹرخا رہے ہیں ۔ انہوں نے محمد رحیم سمیت انکے خاندان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزارت نہ ہونے کے باوجود عوام کا اتنی بڑی تعداد میں شرکت حاجی جعفر خان مندوخیل کے ساتھ محبت کا ثبوت ہے ۔

عوامی ریسپانس کو دیکھتے ہوئے ان شااللہ آنے والے وقتوں میں کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ ہمارے سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے علاقے میں پہلے بھی بے شمار ترقیاتی کام کیے جن میں آئی ٹی یونیورسٹی ژوب کیمپس، پانی منصوبہ، بی آر سی کالج، مختلف علاقوں میں اسکولز روڈز کی تعمیر۔ زرعی قرضوں کی معافی, ٹرک اڈہ کا منصوبے شامل ہیں۔۔ انھوں نے کہا کہ اب ٹینڈر میرٹ کی بنیاد پر نہیں جسکی وجہ ٹھکیدار برادری فاقہ کشی کا شکار ہے انھوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ملازمتیں میرٹ کی بنیاد پر دیئے جاتے اب میرٹ کی بھرپور پامالی ہورہی ہے انھوں نے کہا کہ آیندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ملک گیر کامیابی حاصل کرینگے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.