MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسحاق ڈار کی صدر سے ملاقات میں آرمی چیف کی تعیناتی پر کوئی با ت نہیں ہوئی

2 218

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی صدر سے ملاقات میں آرمی چیف کی تعیناتی پر کوئی با ت نہیں ہوئی۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں اینکر شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ کی صدرِ مملکت عارف علوی سے ملاقات میں معیشت سے متعلق بات چیت ہوئی۔اتحادیوں میں اختلاف عمران خان کی خواہش ہو سکتی ہے مگر اس میں کوئی سچائی نہیں۔
آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق وزیر دفاع نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر کوئی اختلافات نہیں، آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل پیر سے شروع ہوجائے گا، جبکہ نام منگل یا بدھ کو سامنے آجائے گا، وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ سمری میں موجود ناموں میں سے ایک افسر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور ایک افسر کو چیف آف آرمی سٹاف تعینات کردیں۔
18نومبر کی تاریخ دی تھی ، اگلے آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل پیر سے شروع ہوجائے گا، پھر منگل یا بدھ کا نئے آرمی چیف کا نام آجائے گا، نئے آرمی چیف کا نام بھی سامنے آجائے گا اور 29نومبر کو تقریب ہوگی۔ عمران خان اس مسئلے کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے متنازع بنانے کی کوشش کررہا ہے، عمران خان پچھلے کئی ماہ سے کوشش کررہے ہیں کہ اگر ان کی مرضی کا نہیں لگتا تو سارا مسئلہ متنازع ہوجائے۔
عمران خان بار بار کہہ رہا ہے کہ نوازشریف نیا آرمی چیف لگائیں گے اور وہ آئی جی پنجاب کی طرح لگانا چاہتے ہیں،تھری سٹار جنرلز پر عمران خان یہ بہت سنگین الزام عائد کررہے ہیں، ہمارے لیے تمام جنرلز انتہائی قابل ہیں، اس پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، عمران خان نے جنرلز پر جتنے الزامات لگائے ہیں اتنے الزامات 75سالوں میں کسی نے نہیں لگائے۔
آرمی چیف کی تعیناتی کے پراسس کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے وزارت دفاع سے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے آفیسرز کے نام مانگے جاتے ہیں، جس کے بعد سمری وزیراعظم کو بھیجی جاتی ہے، پھر وزیراعظم کا اختیار ہے وہ سمری میں موجود ناموں میں سے کسی ایک افسر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیں اور ایک افسر کو چیف آف آرمی سٹاف تعینات کردیں۔یہ پراسس کئی سالوں اور کئی دہائیوں سے چل رہا ہے، اس میں کوئی ابہام نہیں ہے، لیکن عمران خان اس میں ابہام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بین الاقومی اقتصادی جریدے بلوم برگ کے […]

  2. […] (مسائل نیوز)نجی ٹی وی پروگرام کے میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایسی کوئی صحافتی لاپرواہی نہیں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.