MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہماری جانیں پارلیمنٹ لاجز میں محفوظ نہیں تھیں

0 242

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پیپلز پارٹی کے ممبران قومی اسمبلی نے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کو سندھ ہاؤس اسلام آباد میں رکھنے کی خبر کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں مقیم پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نے سندھ کے اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
پی پی اراکن اسمبلی نے مشترکہ بیان میں بتایا کہ ہم نے حکومتِ سندھ سے رہائش اور پولیس تحفظ کے لیے کہا ہے کیونکہ وفاقی حکومت دہشتگردی پر تلی ہوئی ہے۔اراکین اسمبلی نے الزام عائد کیا کہ سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کی جا رہی ہے۔اگر سندھ ہاؤس کو کوئی نقصان پہنچا تو واقعے کی سازی ذمہ داری وفاقی حکومت پر ہو گی۔

- Advertisement -

پی پی ارکان قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل، آغا رفیع اللہ، جاوید شاہ جیلانی و دیگر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہماری جانیں پارلیمنٹ لاجز میں محفوظ نہیں تھیں۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ 10 یا 12 بندے پی ٹی آئی کے ہم سے بھی ملے تھے،ان کا پتا نہیں چل رہا کدھر ہیں، تحریک انصاف کے 10 سے 12 ارکان اپوزیشن کی سیف کسٹڈی میں ہیں۔جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبران قومی اسمبلی نے دعویٰ کیا تھا کہ وفاقی حکومت دہشتگردی پر تلی ہے اور اب سندھ ہاؤس اسلام آباد پر حملے کی تیاری کی جارہی ہے۔
پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی نے حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ سندھ ہاؤس میں املاک یا کسی رکن کو نقصان پہنچا تو اس کی ساری ذمہ داری نیازی سرکار پر ہوگی، سندھ ہاؤس پر حملہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہو گا، اس کا پہلے سے تدارک انتہائی ضروری ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این ایز عبدالقادر پٹیل، آغا رفیع اللہ، جاوید شاہ جیلانی، عبدالقادر مندوخیل، عابد بھائیو، احسان مزاری ، نوید ڈیرو اور مہرین بھٹو نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی کے بعد حکومت سندھ سے درخواست کی تھی کہ انہیں سندھ ہاؤس میں رہائش دی جائے اور سندھ پولیس کو تعینات کیا جائے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری جانیں پارلیمنٹ لاجز میں محفوظ نہیں، یہ ان کا آئینی اور قانونی حق ہے کیونکہ اسلام آباد پولیس گلو بٹ بن چکی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.