لٹل سٹار آرگنائزیشن ایک روشن مسقبل کی نوید
تحریر: فرید بگٹی
بچوں کی معاشرتی و سماجی پہلوؤں میں سوچ بوجھ کا۔مقام ایک ترقی یافتہ قوم کیلے اہمیت کا حامل ہے ان کا کئیریر کونسلنگ کرنا اور انہیں اس سماج میں مستقبل کے بہتر اصولوں پر استوار کرنا،دنیا میں ہونے والے معاشی، سیاسی، سماجی تبدیلیوں کے متعلق آگاہی دینا اور انہیں وقت کے ساتھ جسمانی و شعوری طور پر تبدیل کرنے سے ہی ہم ترقی یافتہ اور مہذب اقوام میں شمار ہوسکتے ہیں
اسی سوچ اور مشن کو لے کر بچوں کی شخصیت نکھارنے اور انہیں دور حاضر سے واقفیت کرانے میں مصروف عمل کوئٹہ لٹل سٹار آرگنائزیشن گزشتہ 9 سالوں سے کوئٹہ کے بچوں اور بچیوں کیلئے رضاکارانہ خدمات سر انجام دے رہی ہیں
یقیناً یہ وہ کردار ہے جو معاشرے کی ہر زی شعور انسان بلخصوص محکمہ تعلیم کی زیر نگرانی ہونی چاہئے تھی لیکن بدقسمتی سے متعلقہ زمہ داران اس زمہ داری سے غفلت برت رہے ہیں ۔جو آنے والے وقت ہمیں ایک بہترین قوم سے محروم
رکھ سکتی ہے لیکن قسمت یہاں کسی اور جانب سے مہربان ہوئی ایک بہادر خاتون کمربستہ ہوکر میدان میں کود پڑی اور
لٹل سٹارز کویٹہ کی بنیاد رکھ دی یہ تنظیم آج سے نو سال قبل وجود میں آئی تنظیم کی بنیاد میڈم فرحت حمید زیشان صاحبہ نے کوئٹہ کے مختلف ایریاز کے بچوں کی بنیادی تربیت، تعلیمی، معاشرتی، اور سماجی کردار کو قریب سے دیکھنے اور پرکھنے کے بعد رکھی
جس کے اغراض و مقاصد یہ ہیں کہ بچوں کے آگے بڑھنے اور انکی صلاحیتوں کو ابھارنے، اور کام کرنے کے دائرہ کار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ وسعت دی جائے انہیں درسی تعلیم کے ساتھ معاشرتی تعلیم بھی دی جائے
کیونکہ اس سے پہلے بچوں کی شخصیت نکھارنے اور انہیں با صلاحیت بنانے والا کوئی ایسا منفرد ادارہ موجود ہی نہیں تھا جو خصوصاً کوئٹہ جیسے شہر میں کام سر انجام دیں ۔
جس کی وجہ سے کوئٹہ کے بچے بنسبت دوسرے صوبوں کے کافی پیچھے ہیں، ظاہر ہے کہ دوسرے ترقی یافتہ صوبے ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سی ایسی ادارے بھی وہاں موجود ہوتے ہیں جو بچوں کو نرسری سے لے کر اعلی تعلیم تک مختلف چیلنجز کیلئے تیار کرتے رہتے ہیں جو بلوچستان خصوصاً دارالحکومت کوہٹہ میں موجود نہیں ، جس کی وجہ سے یہاں کے بچے اور بچیاں اکثر اپنی خدادا صلاحیتوں سے ناواقف رہتے اور وہ کردار ادا نہیں کر پاتے جو ایک تہزیب یافتہ معاشرے کی تعمیر و ترقی کےلئے نہایت ۔ضروری ہے
- Advertisement -
اس کمی کو مد نظر رکھ کر میڈم فرحت صاحبہ نے اپنی مدد آپ لٹل سٹارز کوئٹہ کی بنیاد رکھی ان نو سالوں میں بچوں اور بچیوں کے ساتھ ساتھ ، معزور بچوں ( اسپیشل بچوں ) کے لئے بھی ایسی پروگرامات کا انعقاد کیا کہ ان کو جینے اور معاشرے میں ایک نارمل انسان جیسے زندگی گزارنے کی بھی امید پیدا ہو گئی بہت سارے ایسے بچے اور بچیاں ہیں جو 9 سال پہلے یہ امید ہی نہیں کر سکتے تھے کہ وہ کچھ کر سکیں گے لیکن اب وہ وہی کردار ادا کر رہے ہیں جو ان کی تصورات میں بھی نہیں تھیں ۔
کہنے کا مقصد یہ ہے کہ جب تک نسل نو کو بچپن ہی سے درست راستہ نہیں دیا جائے اور انہیں یہ باور نہ کرایا جائے کہ وہی ملک و ملت کے معمار ہیں، اور وہ وہی وہ کردار ادا کر سکیں گے جو وہ چاہتے ہیں ۔ تب تک یہ امید ہی نہ رکھی جائے کہ ہم رٹے اور موجودہ فرسودہ نظامِ تعلیم سے شعور اجاگر کر سکیں گے۔
اگر بچوں کیلے فزیکلی اور مینٹلی طور پر تربیت کا اہتمام رکھا جائے جیسا کہ اب یہ کردار( لٹل سٹارز) سر انجام دے رہی ہے
تب جا کہ ہم یہ امید کر سکیں گے کہ ہماری ترقی ممکن ہے ہم بھی ان اقوام کے ساتھ مقابلہ کر سکے گے جو آج ترقی یافتہ قوم کہلائے جاتے ہیں
بہرحال میڈم فرحت حمید صاحبہ نے کوئٹہ کے بچوں کی ٹیلنٹ کو دیکھ کر یہ محسوس کر لیا کہ اگر ابھی سے انکی شخصیت اور صلاحیتوں کو نہ نکھارا انہیں انکی صلاحیتوں سے واقفیت نہ کرایا گیا اور ان کی خداداد صلاحیتوں سے ملک و ملت کی خدمت اور نام روشن نہ کیا تو یہ قومی نقصان ہوگا کیونکہ آگے چل کر یہی بچے قومی ہیروز بنتے ہیں مملکت خداد کی تمام تر زمہ داری انہی پر عائد ہوگی لہذا وہ 9 سال قبل اس قومی فریضہ کو اپنی ناتواں کندھوں پر اٹھائی ہوئی ہیں ان نو سالوں میں محترمہ نے بے شمار بچوں کو اس قابل بنایا ہے کہ ان کی شمار کسی معروف تربیتی سینٹر میں زیر تعلیم بچوں سے بھی قابل ستائش لگ رہی ہیں ۔
را قم الحروف نے لٹل سٹارز کے زیر اہتمام ہونے والے محض دو ایونٹ پر اپنی حاضری یقینی بنائی اور انہی دو ایونٹ میں بچوں کی پرفارمینس قابلِ دید تھی اس ایونٹ میں محترمہ کی تقریر کے چند حصے جو آپ قارئین کے نظر کرنا چاہتا ہوں وہ فرماتی ہیں کہ اگر ہر زی شعور انسان ہمارے ساتھ اس یونیک کام میں بطورِ والنٹیئر تعاون کریگی تب ہم بچوں کو اس قابل بنانے کی کوشش کرینگے کہ آنے والے وقت میں ہمارے یہ چھوٹے سٹار ملک و قوم کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہونگے۔مزید وہ کہتی ہیں کہ
اس کی واضح مثال ہمارے ساتھ کڈز لیڈر ہیں جو چند برس قبل لٹل سٹارز ہوا کرتے تھے لیکن ہماری محنت اور کوششوں نے ان کے چھپے صلاحیتوں کو اجاگر کرکے آج وہ دوسرے بچوں کو لیڈ کر رہے ہیں میرا مقصد صرف اور صرف ملک و قوم کی خدمت ہے میں چاہتی ہوں کہ آنے والی نسل کیلے ایک بہترین قوم کی تیاری میں اپنی کردار ادا کرسکوں
محترمہ کی یہ باتیں محض باتوں کی حدتک محدود نہیں یقیناً ان کی کردار قابلِ ستائش ہے راقم الحروف نے ان معزور بچوں سے بھی ملاقات کی جنہوں نے لٹل سٹار آرگنائزیشن میں بتائے نو سال کا دورانیہ ذکر کیا وہ بچے کہتے ہیں کہ والدین نے ہمیں جنم دیا لیکن ہمیں اس سماج میں رہنے کے قابل لٹل سٹار نے بنایا یقیناً ان۔ بچوں کی ناقابلِ یقین پرفارمینس کو دیکھ کر میں نے ٹھان لی کہ محترمہ فرحت صاحبہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اگر کچھ دے نہیں سکتا لیکن اپنی قلم کی نوک سے ایک ایسی قلمدان لکھ دوں تاکہ اسکی جو کردار معاشرے کیلئے ہے وہ لوگوں تک پہنچ سکے وہ زمہ دار طبقہ جن پر یہ کار نامہ واجب ہوتی ہے ان کو حساس ہو کہ کوئٹہ کی سرزمین انکی محتاج نہیں بلکہ ہماری مائیں اور بہنیں خوش اسلوبی سے ۔ملک و قوم کے مستقبل کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کر سکتیں ہیں اور کررہی ہیں
فکرِ حیات کی جو دہر میں مثالِ گفتار دے
بچوں کی جو سیرت کو کمالِ نکھار دے
وہ بھرے شہر میں کردار و عمل کا پیامبر
وہ خاص لطفِ جہاں ہے جو لٹل سٹار دے