MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھین اور نڑ نوجوانوں اور بزرگوں کیلئے

0 566

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تحریر: نواز مری
یہ سچ ہے کہ موسیقی روح کی غذا ہے ۔ موسیقی میں سب سے زیادہ قدامت بانسری کو حاصل ہے۔ ہمارے علاقے میں سب سے زیادہ مقبول موسیقی بانسری ہی ہیں۔
بانسری کے مختلف اقسام ہیں ۔اس میں سب سے چھوٹی بانسری کو شفیلی کہتے ہیں۔ اس کی لمبائی تقریباً چھ انچ سے ایک فٹ تک ہوتی ہے۔ بہترین شفیلی کرگس کی ہڈی سے بنتا ہے۔ روایت ہے کہ ایک دفعہ ایک لڑکی نے کرگس
کاشکار کرتے وقت دو کرگس ایک ساتھ پکڑے تو دونوں کے اڑان بھرنے پر وہ لڑکی کو بھی ساتھ لے اڑے پھر اس کے بھائی نے شفیلی کی آواز سے اسے سمجھایا کہ کہ “یک یلدئے یکے دار” یعنی ایک پرندے کو چھوڑ دے اور ایک پکڑے رکھو تب اس لڑکی نے ایسا ہی کیا اور ایک پرندہ یعنی کرگس کا شکار کیا ۔اسی کی ہڈی سے شفیلی بنتی ہے لیکن ضروری نہیں کہ ہر شفیلی پرندے کی ہڈی سے بنے کچھ لوگ نل سے بھی بناتے ہیں۔
شفیلی نڑ سیکھنے کے لئے سب سے پہلے سیکھا جاتا تھا اور زیادہ تر چرواہے بجاتے تھے جو اپنی بوریت مٹانے کے استعمال کرتے ہیں اور یہ ایک مقا می ہنر بھی ہے۔ چھوٹی ہونے کی وجہ سے اسے اپنی جیب میں رکھا جاسکتا ہے۔یہ آج کل ناپید ہوتا جا رہاہے۔

شفیلی سے تھوڑی بڑی نڑ کو” ڈاوو” کہا جاتا ہے یہ ایک سے ڈیڑھ فٹ کا ہوتا ہے اس کی آواز بہ نسبت نڑ کے پتلی ہوتی ہے اور یہ نڑ سے چھوٹا ہونے کی وجہ سے اس کو ہر ناڑی نہیں بجا سکتا سوائے ان کے جس نے پہلے ڈاوو سے نڑ سیکھا ہوا ہو۔ ڈاوو بجانے والا زیادہ سری کے الفاظ ہر دو یا تین سانس کے بعد دہراتا ہے۔ ڈاوو بجانے والے ناڑی آج کے دور میں بہت کم نظر آتے ہیں۔

- Advertisement -

نڑ ڈھائی سےتین فٹ کا ہوتا ہے ناڑی نڑ بجانے سے پہلے پیژ گواث بجاتے ہیں اس وقت کوئی فرمائش ہو یا کسی کو ڈیڈیکٹ کرنا ہو سری کرتے ہیں اور ناڑی تب تک اپنی نڑ کو بھی صحیح انداز میں بجانے کا ٹرک بھی بناتا ہے۔ نڑ کو شیفلی یا ڈاوو کی طرح بجایا نہیں جاتا اس میں گلے پہ بھی زور لگانا پڑتا ہے ورنہ اس کا ساز صحیح نہیں رہتا۔ اس میں بھی ناڑی نڑ بجاتے ہوئے سری کی مدد کرتا ہے۔

بھین کے بانسری دو ہوتے ہیں ایک آواز کو سریلی کرنے میں مدد دیتا ہے اور دوسری بانسری کا اصل کردار ہوتا ہے ہر طرح کے سر بجانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ بھین بجانے سے پہلے سر ٹھیک کرنے کو بھی” پیژ گواث” کہتے ہیں اور بغیر سری کے بجنے والے ساز کو لاہرو کہا جاتا ہے۔ بھین کے بھی دو قسم ہوتے ہیں ایک قسم کا تھوڑا لمبا ہوتاہے ۔ اس کی آواز مرلی جیسی ہوتی ہے۔ جو زیادہ تر سلو موشن بجانے کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔اور دوسرا معمولی سا چھوٹا ہوتاہے ۔ جس کی آواز تیز ہوتی ہے ۔اس میں ناڑی اور سری کے بیچ مقابلہ بھی ہوتا ہے۔ آج کل سب سے زیادہ استعمال ہونے والا بھین

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.