MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور قلندرز نے اچھی کارکردگی پر فخر زمان کو پلاٹ دے دیا

1 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان(مسائل نیوز)ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ میں شاندار کارکردگی پر لاہور قلندرز انتظامیہ نے کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات کردی۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے ملتان سلطانز کے خلاف مین آف دی میچ قرار دیے جانے والے فخر زمان کےلئے قلندرز سٹی میں پلاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔میچ میں بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کرنے والے حسین طلعت کو آئی فون 14 بطور انعام دیا گیا۔لاہور قلندرز کے سی او او اور ٹیم منیجر ثمین رانا نے میچ کے بعد کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور انعامات کا اعلان کیا۔فاسٹ باؤلر زمان خان اور سکندر رضا بٹ سمیت تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)قومی کھلاڑی فخر زمان نے کہا ہے کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا میچ ہمیشہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.