اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ رانا شمیم کیس میں شریف فیملی نے عدلیہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، عدلیہ کو بلاخوف و خطر ان مقدمات کا فیصلہ کرنا چاہیے،شہباز شریف نواز شریف کے واپس نہ آنے کی وجوہات بتائیں، تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والا کہتا ہے میرے بچوں پر پاکستانی قانون ہی لاگو نہیں ہوتا،
- Advertisement -
نواز شریف اور زرداری اینڈ کمپنی نے اربوں روپے قوم کے لوٹے، قوم اس پیسے کا حساب چاہتی ہے، لوکل گورنمنٹ کی بنیادی اصلاحات میں بھی سندھ حکومت نے حصہ نہیں ڈالا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ن لیگ اور پی پی پی کا ماڈل ہے وسائل اپنے نامزد شخص کے پاس رکھے جائیں، 18 ویں ترمیم کے ذریعے اختیارات کی تقسیم وفاق سے صوبوں کو منتقل کر دی گئی ،
صوبوں سے اضلاع کو اختیارات منتقل نہیں ہوئے، اسی وجہ سے شہروں میں مسائل ہیں، عمران خان نے بااختیار مقامی حکومتوں کا نظام بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس نظام کے ذریعے نہ صرف نیشنل فنانس کمیشن سے پیسہ صوبوں کو منتقل ہوگا ،صوبوں سے اضلاع کو بھی منتقل ہوگا، اس نظام کے تحت براہ میئر براہ راست منتخب ہوگا جو اپنے اضلاع کو چلائے گا، شہزاد اکبر نے زبردست کام کیا ہے، شہزاد اکبر کور کمیٹی کے رکن کے طور پر اپنا کام جاری رکھیں گے۔