کوئٹہ (ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے نے کہا کہ معاشرے میں سپورٹس اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ اشد ضروری ہے. جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینے سے ایک صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے راہ ہموار ہو جائیگی. انہوں نے کہا کہ فٹبال اور کرکٹ کے حوالے سے صوبہ میں بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں لیکن جدید سہولیات اور مواقعوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے وہ سامنے نہیں آ سکے.
- Advertisement -
یہ بات انہوں نے علاقائی سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالولی بادیزئی کی قیادت میں ضلع قلعہ عبداللہ اور پشین کے سپورٹسمین سے بات چیت کرتے ہوئے کئی. وفد نے گورنر بلوچستان کو سپورٹس کے علاقے کھلاڑیوں کو درپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا اور گورنر بلوچستان کے نام پر ٹورنامنٹ رکھنے کی خواہش ظاہر کی جس پر گورنر بلوچستان نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی.
گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے بلوچستان ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر میں زیتون کے پھل اور تیل کو پراسس کرنے کے جدید مرکز کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں زیتون کی اتنی بڑی آمدن نہ صرف ملکی معیشت کیلئے بلکہ صوبے کے معاشی استحکام کیلئے بھی بڑا قدم ہے. انہوں نے کہا کہ زراعت اور ریسرچ کے تمام ثمرات صوبے کے غریب کسانوں تک پہنچانا آولین شرط ہے۔