MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بشریٰ بیگم گھریلو اور پردہ دار خاتون، پولیس نے عمران خان کے گھر پر بزدلانہ حملہ کیا: فواد چوہدری

0 186

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی اھلیہ بشریٰ بیگم گھریلو اور پردہ دار خاتون ہیں، پولیس نے عمران خان کے گھر پر بزدلانہ حملہ کیا۔

- Advertisement -

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پولیس چادر اور چہار دیواری کے تمام اصول پامال کرتے ہوئے عمران خان کے گھر میں گھس گئی ہے ، انہیں کسی عدالت، کسی قانون کی پرواہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، لاہور ہائیکورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے، ملک میں عدالتیں اور آئین معطل اور انسانی حقوق پامال ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.