بدین(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سندھ کا نوجوان اورپڑھا لکھا طبقہ پیپلزپارٹی سے بددل اور زرداری لیگ سے مایوس ہوچکا ہے۔بدین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ مسلسل 15 سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، کسی جماعت کو کسی علاقے میں اس طرح تسلسل سے حکومت نہیں ملی ہے، سندھ پیپلزپارٹی کے ہاتھوں میں گروی ہے،
- Advertisement -
پیپلزپارٹی کے اراکین اور وزرا کی حالت یہ ہے کہ یہ لوگ کسی سے ہاتھ تک نہیں ملاتے، 3 سال تک اپنے گھر سے باہر نہیں نکلے اور نہ اپنے حلقوں میں گئے، ان کی لوٹ مار کو دیکھیں، اس طرز سیاست سے باشعور سندھی مایوس ہوچکا اور پیپلزپارٹی سے انخلا کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کا نوجوان اورپڑھا لکھا طبقہ پیپلزپارٹی سے بددل اور زرداری لیگ سے مایوس ہوچکا ہے، عوام ان کی اصلیت پہچان چکے ہیں،
صوبے میں امن وامان کی صورتحال سب کے سامنے ہے، منشیات کے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے، انصاف اورتعلیم یہاں مہیا نہیں، اور سندھ کے عوام کسی مسیحا کی تلاش میں ہے کہ وہ آکر انہیں اس عذاب سے نکالے، باشعور سندھی تیر کو اب توڑ دے گا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ عمران خان کا اکیلا تمام مافیا سے مقابلہ ہے عمران خان کو کراچی کی فکر ہے، ہم اس کو مایوس نہیں کریں گے، اس شہر کا ہم پر حق ہے اورہم اس کی محبتوں کے مقروض ہیں،