MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سندھ پولیس کی ہیلتھ ورکرز پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں میر شکرخان رئیسانی

1 247

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)قبائلی سماجی رہنما و پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری میر شکرخان رئیسانی نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی جانب سے لیڈی ہیلتھ ورکرز پر تشدد سندھی روایات کی منافی ہیں آئین پاکستان کے مطابق ہر پاکستانی شہری کو احتجاج کا حق ہے انھوں نے کہا کہ سندھ پولیس کو غصہ کچے کے ڈاکوؤں پر تھا لیکن انھوں نے یہ غصہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پر تشدد کرکے نکالا جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہم بلوچستان کے ملازمین سندھ ہیلتھ ورکرز اور دیگر غریب مزدور ملازمین کے ساتھ ہیں پاکستان ملی لیبر فیڈریشن ہر پلیٹ فارم پر مظلوم کی حمایت اور ظلم کے خلاف آواز بلند کریں گی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] پاکستان ملی لیبر فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکریٹری میر شکرخان رئیسانی نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ روز ہرنائی شہرگ میں 6 […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.