MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف کی کراچی،لاہور اور پشاور کی سپریم کورٹ رجسٹریز میں درخواستیں جمع

0 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)تحریک انصاف نے کراچی،لاہور اور پشاور کی سپریم کورٹ رجسٹریز میں درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔پی ٹی آئی نے درخواستوں میں عمران خان پر قاتلانہ حملے،ارشد شریف قتل کیس اور اعظم سواتی پر ہونے والے تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پارٹی ارکان نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کی۔
درخواست میں کہا گیا کہ عمران خا ن کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی،پولیس نے عمران خان کی طرف سے دئیے گئے ناموں پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا۔وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیف جسٹس سے استدعا کر رہے ہیں کہ ان واقعات پر ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے،بہت سے ارکان اسمبلی اور شہری جاننے چاہتے ہیں کہ اصل حقیقت کیا ہے؟ عثمان بزدار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست جمع کرائی ہے۔
چاہتے ہیں کہ 3 نکات پر توجہ دی جائے،عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات ہونی چاہیے،اور اسی طرح ارشد شریف قتل کیس کی بھی چھان بین ہونی چاہیے۔ہماری درخواست ہے چیف جسٹس پہلی فرصت میں اس پر کارروائی کریں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی،ایف آئی آر کا مطلب ہے کہ آپ کو ہر حال میں درج کرنا ہوتی ہے۔
ہماری لڑائی آئین اور جمہوریت کی بحالی کیلئے ہے،ہم نے اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بند کمروں میں اب پاکستان کے فیصلے نہیں ہو سکتے،آپ فیصلوں کو درست کریں ہم ہر ممکن تعاون کریں گے،برطانوی عدالت نے التوا کی درخواست پر شہباز شریف کو جرمانہ کیا۔ دوسری جانب سینئر صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف قتل کیس کی جوڈیشل انکوائری کیلئے ایک اور خط لکھ دیا گیا۔
صحافی ارشد شریف کی شہادت پر جوڈیشل انکوائری کمیشن بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو خط لکھا گیا ہے۔اس بار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی،وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری سمیت دیگر متعلقہ حکام کو خط ارسال کیا۔ خط میں کہا گیا کہ ارشد شریف کا قتل کینیا کی حکومت کی ناکامی ہے،جس کی بنیاد پر ارشد شریف کا معاملہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں اٹھایا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.