MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دی لیجنڈآف مولاجٹ نے 150کروڑ کمالیے، برطانیہ میں برہمسترا کو بھی پچھاڑ دیا

1 304

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)فوادخان اور حمزہ علی عباسی کی شاہکار پنجابی فیچر فلم” دی لیجنڈ آف مولاجٹ“نے 150 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کرنے والی پہلی پاکستان فلم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

دی لیجنڈ آف مولاجٹ  یوکے باکس آفس پر آر آر آر کے بعد  بھارت کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم برہمسترا کو بھی پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

فلم  کے ٹوئٹر ہینڈل نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر کے باکس آفس پر طوفان برپا کرتے ہوئے دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستانی سینما کے لیے 150 کروڑ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

- Advertisement -

اپنی ریلیز کے 20 دنوں سے بھی کم عرصے میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ برطانیہ کے باکس آفس پر کامیاب ترین فلموں کو پسپا کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے  ماہرہ خان اور فواد خان کے شاہکارنے برطانیہ کے باکس آفس پر مقبول ترین بھارتی فلم آر آر آر کوپچھاڑ دیا  تھا ۔

اور اب عمارہ حکمت کی یہ شاہکار فلم بھارتی ہدایت کارایان مکھرجی کی کی فلم برہمسترا کو  بھی پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہو گئی ہے جس میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

باکس آفس کے اعداد و شمار کے مطابق فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے برطانیہ میں 1.045ملین پاؤنڈ کا بزنس کرکے 1.036ملین پاؤنڈ  کا کاروبار کرنے والی برہمسترا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا  ہے۔

رواں ہفتے کے آغاز میں فلم سازوں نے  اعلان کیا تھا کہ فلم نے عالمی سطح پر 100 کروڑ روپے سےزائد کا کاروبار کرلیا ہے ۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک، گوہر رشید اور فارس شفیع نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] مسائل نیوز) عالمی بلاک بسٹر دی لیجنڈ آف مولا جٹ برطانیہ بھر کے سینما گھروں سینی ورلڈ، اوڈین، ریل سینما […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.