MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت کے اپنے ارکان ساتھ نہیں تو ہمارا ساتھ رہنے کا کیا جواز ؟طارق بشیر چیمہ نے حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا

0 511

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت کے ساتھ اپنے ارکان ہی نہیں ہیں تو ہمارا ساتھ رہنے کا کیا جواز ہے۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اگر حکومت کے اپنے ارکان ہی اس کے ساتھ نہیں تو ہم کیوں رہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں تو ایک ایک سیٹ والے لوگ مزے کر رہے ہیں اور وزارت سنبھالے ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام پارٹیاں فیصلہ کرنے کے قریب پہنچ گئی ہیں،ہمارے لیے فیصلہ کرنا مشکل نہیں ہے۔طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اگر کسی نے پیسے لیے ہیں تو اسے سب کے سامنے لانا چاہیے،گورنر راج کی باتوں پر اب بہت تاخیر ہو چکی ہے۔ق کے رہنما نے مزید کہا کہ مونس الہی کی نواز شریف کے ساتھ کوئی ملاقات شیڈول نہیں ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.