پنجاب میں آئندہ ماہ پھر ن لیگ کی حکومت ہو گی،حنیف عباسی کا دعویٰ
راولپنڈی (مسائل نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں آئندہ ماہ پھر مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی۔وزیر اعظم شہبازشریف کے حکم پر ون بلینکٹ موومنٹ شروع کی ہے،سیلاب زدہ علاقوں میں گھر بننے شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کل راولپنڈی میں انتشار خان کا ایک فنکشن ہوا،اس شخص کو پاکستان سے کوئی غرض نہیں ہے۔
وہ کہتا ہے میں نہیں تو ملک پر بم گرا دیں۔ جیو نیوز کے مطابق حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوخیاں بھگارنے والے امریکا اور روس کی بات کرتے ہیں،یہ لوگ مکر و فریب کرتے ہیں۔5 ہزار کنال کا فارم ہاؤس بیچ دیں۔ انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد کسی کو فتح نہیں کرنے دیا جائے گا،نہ پہلے کرنے دیا گیا تھا اور نہ اب کرنے دیا جائے گا،یہ کوئی طریقہ نہیں کہ سرکاری عمارتوں پر حملہ کیا جائے،حالات یہ ہیں کہ اپنے ساتھیوں پر اعتماد نہیں اور لوگوں سے حلف لے رہے ہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ خوشخبری دے رہا ہوں پنجاب میں نومبر میں (ن) لیگ کی پھر سے حکومت ہوگی جبکہ نومبر کے آخر یا دسمبر میں نواز شریف اپنے لوگوں کے درمیان موجود ہوں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سیاسی حریف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ معیشت کی ابتر صورتحال کے حوالے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ انتہائی مایوس کن ہے۔گروتھ ریٹ کی شرح دو فیصد کامطلب انتہائی بیروزگاری ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ مہنگائی میں مزید اضافہ اور بیروزگاری خطرناک ہے جو غربت میں تیزی سے اضافہ کرے گا،سیاسی عدم استحکام نے ملک کی معیشت کو گھٹنوں کے بل کردیا ہے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سائفر پر صدر نے کیا کہا اور ن لیگ کے ترجمان صحافیوں نے کس طرح صدر کے بیان کو پیش کیا اس سے اندازہ لگا لیں کہ یہ کیسے لوگ ہیں کہ سفید جھوٹ بولنے میں بھی ان لوگوں کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔ سیدھی بات ہے اگر عمران خان حکومت سازش سے نہیں ہٹائی گئی تو تحقیقات سے راہ فرار کیوں؟
[…] نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف ہر صورت وطن واپس آئیں گے اور […]