جنرل ہسپتال میں علاج کے لیے لائی گئی 22 سالہ طالبہ پُراسرار طور پر اغواء
لاہور(مسائل نیوز) لاہور کے جنرل ہسپتال میں علاج کے لیےلائی گئی 22 سال کی طالبہ پر اسرار طور پر اغواء کر لی گئی۔پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن کی طالبہ گھر سے یونیورسٹی کے لیے نکلی تو طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ریسکیو ٹیم طالبہ کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال لائی۔تا ہم ہسپتال منتقلی کے بعد طالبہ کے ورثاء پہنچے تو لڑکی وارڈ سے غائب تھی۔
لڑکی کو اسپتال منتقل کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آ چکی ہے۔پولیس نے طالبہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔پولیس کے مطابق اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ علاج کے بعد لڑکی کہاں گئی گی۔اس حوالے سے اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جائیں گی۔
دوسری جانب شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بچوں کے اغواء کی افواہیں پھیلنے لگیں، لوگ ذاتی جھگڑوں کی آڑ میں بچوں کے اغوا سے جوڑ کر دشمنیاں نکال رہے ہیں۔
- Advertisement -
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں اغواء کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر منظم انداز سے پھیلائی جارہی ہیں۔لوگ مختلف علاقوں میں لوگوں کو اغواء کار قرار دے کر انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیوز بنارہے ہیں چند روز کے دوران شہر میں رپورٹ ہونے والی اغواء کی تمام وارداتیں جھوٹی اورغلط ثابت ہوئیں۔ پولیس کے مطابق شریف آباد میں کم عمر افغانی لڑکوں کو اغواء کار قرار دے کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، شریف آباد پولیس نے معاملے کی تحقیقات کیں تو معاملہ ہی کچھ اور نکلا۔ تحقیقات کے دوران تشدد کرنے والے افراد نے پولیس کے سامنے تردیدی بیان بھی جاری کردیا، اس کے علاوہ موسمیات چورنگی کے قریب خواتین کو اغواء کارقرار دے کر لوگوں نے ان پر تشدد کیا۔