بلوچستان میں گندم کی قلت کے باعث ایک کلو آٹا 145روپے کا ہوگیا
کوئٹہ(مسائل نیوز)بلوچستان میں گندم کی قلت کے باعث ایک کلو آٹا 145روپے کا ہوگیا۔جیو نیوز کے مطابق اندورن صوبہ 20 کلو آٹےکے تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپےسے تجاوزکرگئی ہے۔فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کے پاس گندم کا اسٹاک موجود نہیں ہے، پنجاب اور سندھ سے گندم لانے پر پابندی ہے، نئی فصل آنے تک صوبےکے شہریوں کو مہنگے داموں آٹا خریدنا پڑے گا۔اس حوالے سے صوبائی وزیر خوراک نے بتایاکہ صوبائی حکومت نےگندم نہ خریدنےکافیصلہ کیاہے۔