الیکشن کرانا ہیں یابرے حادثے کا شکا ر ہونا ہے فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں ہے
اسلام آباد(مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ الیکشن کرانا ہیں یابرے حادثے کا شکا ر ہونا ہے فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں ہے۔
- Advertisement -
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ مختصر ترین وقت میں متبادل جگہ پر عمران خان کا کامیاب ترین جلسہ سیاست کی تاریخ ہے، حکومت کے ہاتھ میں فیصلہ ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے، الیکشن کرانا ہیں یابرے حادثے کا شکا ر ہونا ہے۔
شیخ رشید نے کہاکہ عابد شیر علی کے والد شیر علی نے رانا ثناء اللہ کو 22 افراد کا اجرتی قاتل کہا مگر ادارے خاموش ہیں، اے این ایف نے رانا ثناء اللہ پر منشیات فروشی کی 15 شہادتوں کا بیان عدالت میں دیا مگر فرد جرم نہ لگ سکی۔