MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم ہاؤس میں تھپڑ کی افواہوں پر عطاء اللہ تارڑ کا ردِعمل آ گیا

3 625

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)گذشتہ روز سے سوشل میڈیا پر وزیراعظم ہاؤس میں تھپڑ لگنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، ایسی ہی ایک خبر اس وقت بھی گردش کی تھی جب سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تھی۔گذشتہ شب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بار پھر وزیراعظم ہاؤس میں تھپڑ لگنے سے متعلق متعدد ٹویٹس دیکھنے میں آئے۔
خاص طور پر حکومت مخالف کیمپ کی طرف سے اس بات کو سوشل میڈیا پر بہت ہوا دی گئی۔اس پر اب وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا بھی ردِعمل آیا ہے۔عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹوں پر خدا کی لعنت۔ یہ سٹوری لگتا ہے ارسلان بیٹے کو دی گئی ہے ، گھڑی چوری سے توجہ ہٹانے کے لئے اسے تپھڑ سے لنک کر دو۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پرانا طریقہ واردات ہے ان وارداتیوں کا۔ تھپڑ عمران خان کے بیانئے کو پڑا ہے، رنگے ہاتھوں چوری کرتے پکڑا گیا ہے، اور روز چپیڑیں کھا کر یہ گھڑی چور رسوا ہو رہا ہے۔
۔قبل ازیں عطا اللہ تارڑ نےکہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ذاتی فائدے کے لیے مارکیٹ میں فروخت کئے جانے والے توشہ خانہ کے تحائف کے بارے میں قوم کو بتائیں۔
جمعرات کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان دور وں کے دوران بیرونی ممالک کے سربراہان کی جانب سے دیئے گئے توشہ خانہ کے تحائف کی فروخت کے حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ سے کہا کہ وہ فروخت شدہ تحائف کی رسیدیں متعلقہ محکمے کو فراہم کریں۔جبکہ عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری پر طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر نہیں پھر بھی حکومتی خرچ پر منسٹر لاج میں رہ رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) رہنما مسلم لیگ ن اور معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کی گھڑی فروخت کرنے کے معاملے پر […]

  2. […] نیوز)رہنما مسلم لیگ ن اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتی اراکین کی بڑی تعداد کسی […]

  3. […] نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کیخلاف عدم اعتماد میں سرپرائز […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.