اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے پشاور قصہ خوانی جامع مسجد میں دھماکےکی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرد ملک، قوم اور دین اسلام کے دشمن ہیں، جس کو اللہ تعالیٰ کے گھر کی حرمت نہیں وہ انسان کہلانے کے لائق بھی نہیں ۔
- Advertisement -
اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں، دہشت گردی کے اس واقعہ میں ہونے والے جانی نقصان پر دل غمزدہ ہے، دہشت گردی کے خلاف جانیں دینے والوں کا لہو رائیگاں نہیں جائےگا۔
وزیر مملکت اطلاعات ونشریات نے مزید کہا کہ کے پی کے حکومت زخمیوں کو ہر ممکن بہتر علاج کی سہولیات فراہم کررہی ہے، شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔