کراچی کے جناح اسپتال میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش
ْ کراچی (مسائل نیوز) کراچی کے جناح اسپتال میں خاتون نے بیک وقت چھ بچوں کو جنم دے دیا۔ بچوں میں چار لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔
ڈائریکٹر جناح ہسپتال کراچی پروفیسر شاہد رسول کے مطابق تمام بچے نارمل ڈلیوری سے ہوئے ہیں، ان میں چار لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں، ایک بچی مردہ حالت میں پیدا ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ کالا پل کی رہائشی 25 سالہ عائشہ کی پہلے سے ایک اولاد ہے، چھ بچوں کی پیدائش پر عائشہ اور ان کے شوہر سمیت فیملی بھی خوش ہے۔پروفیسر شاہد رسول کے مطابق تین لڑکوں اور دو لڑکیوں کو کم وزنی اور سانس کی تکلیف کے باعث نرسری میں داخل کیا گیا ہے، پانچوں بچوں کو این ا?ئی سی ایچ اسپتال کی نرسری میں داخل کرا دیا ہے۔
[…] ہسپتال کراچی میں گزشتہ روز ایک خاتون ہے ہاں بیک وقت 6 بچے پیدا ہوئے تھے مگر کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا ، ڈیلیوری کے وقت ہی ایک […]
[…] مغلاں میں محنت کش مرزا علی حسن کی اہلیہ کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ۔بتایا جاتا ہے مرزا علی حسن نے تیرہ سال قبل […]