MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پورا چاند سرخ ہوجائیگا! پاکستان میں پہلی بار بلڈ مون کا نظارہ کب ممکن ہوگا؟

0 47

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلڈ مون یعنی سرخ چاند کا مشاہدہ کیا جا سکے گا۔

یہ نایاب فلکیاتی منظر 7 اور 8 ستمبر 2025 کی درمیانی شب نظر آئے گا جس کے دوران مکمل چاند گرہن بھی ہوگا۔

چاند گرہن کا آغاز 7 ستمبر کی شب 8 بج کر 28 منٹ پر ہوگاجبکہ جزوی چاند گرہن 9 بج کر 27 منٹ پر شروع ہوگا۔

گرہن اپنے عروج پر 11 بج کر 12 منٹ پر پہنچے گا اور جزوی گرہن 12 بج کر 57 منٹ پر ختم ہوگا۔

- Advertisement -

مکمل چاند گرہن کا اختتام 8 ستمبر کو رات 1 بج کر 55 منٹ پر ہوگا۔ اس فلکیاتی مظاہرے کا کل دورانیہ 5 گھنٹے اور 27 منٹ ہوگا۔

ماہرین کے مطابق اس دوران چاند کا رنگ سرخ ہو جائے گا جسے بلڈ مون کہا جاتا ہے۔

یہ منظر نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیا، یورپ، افریقہ، آسٹریلیا اور بحرالکاہل کے مختلف حصوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ عوام کے لیے ایک منفرد موقع ہے کیونکہ پاکستان میں اس سے پہلے کبھی بھی اس طرح کا مشاہدہ ممکن نہیں ہوا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.