سونے کی اونچی پرواز! آج جمعہ 29 اگست کو فی تولہ قیمت کتنی؟
کراچی (مسائل نیوز)پاکستان میں جمعرات کے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں کے اثرات کا نتیجہ ہے۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 772 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 10 ہزار 841 روپے میں فروخت ہوا۔
- Advertisement -
اسی طرح 10 گرام 22 قیراط سونا 708 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 84 ہزار 975 روپے میں دستیاب ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 9 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 399 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 53 روپے بڑھ کر 4 ہزار 121 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 46 روپے اضافے کے ساتھ 3 ہزار 533 روپے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 0.53 ڈالر بڑھ کر 38.88 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔