سبی اور گردونواح میں پانی نایاب، سرکاری نلکوں سے آلودہ پانی کی فراہمی
سبی (مسائل نیوز) سبی سمےت گردونواح مےں پینے کا پانی ناےاب سرکاری نلکوں مےں معز صحت پانی کی سپلائی عوام ہپاٹائیٹس سمےت مختلف بیماریوں کا شکار جبکہ مہنگے داموں پانی خرےدنے پر مجبور ہے ۔ تفصےلات محکمہ پی اےچ ای کی ناقص حکمت عملی کے باعث بولان مارکےٹ آلہ آباد غریب آباد لونی روڈ چاکر روڈ لےاقت بازار سمےت گردونواح مےں پینے کا پانی ناےاب ہوگےا کئی کئی دنوں سے سرکاری نلکوں مےں پینے کا صاف پانی دستیاب نہ ہونے سے شہری ماہ رمضان مےں مہنگے داموں پانی خرےدنے پر مجبور ہے جبکہ دوسری جانب سبی کے سرکاری نلکوں سے بدبو دار پانی کی سپلائی کے باعث شہری ہپاٹائیٹس سمےت پےٹ کی بیماریوں کا شکار نظر آتے ہےں عوامی سماجی سےاسی حلقوں نے کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزےز ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سبی کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی بروقت مسلسل سپلائی کے لئے خصوصی اقدامات کےے جائےں۔
- Advertisement -