ارشد شریف کے کسٹوڈیل ٹارچر پر بابر اعوان کا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
اسلام آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے کسٹوڈیل ٹارچر کی معلومات اور فوٹیج سامنے ہے۔شہباز شریف اور انکی کابینہ کو مستعفی ہونا چاہیے،مہذب ممالک میں ریل پٹڑی سے اتر جائے تو تب بھی لوگ مستعفی ہو جاتے ہیں۔ بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ریاست ہر شہری کی زندگی کے تحفظ کی ذمہ دار ہے،پہلے شہباز گل اور اعظم سواتی اور اب ارشد شریف تشدد سامنے آیا ہے۔
اس حکومت کے دور میں بدترین تشدد کے واقعات پر پورے ملک میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی ہسپتال کی فوٹیج لیک ہوئی ہے،ارشد شریف کی پوسٹمارٹم رپورٹ اہلخانہ کو نہیں دی گئی جو بے شرمی کی انتہا ہے۔ ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر کیوں نہیں درج کر رہے؟عمران خان کی ہدایت پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر کو خطوط لکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینئر صحافی اور اینکر کامران شاہد نے دنیا نیوز کے پروگرام میں شہید صحافی ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کیے۔ کامران شاہد کے مطابق ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے کینیا کی پولیس جھوٹ بول رہی ہے،ارشد شریف کو مبینہ طور پر بدترین تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔ انہیں روک کر گاڑی سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، شہید صحافی کو 10 یا 15 منٹ نہیں بلکہ کم و بیش 3 گھنٹے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، انتہائی قریب سے کمر پر گولی ماری گئی، تشدد کر کے انگلیاں اور جسم کی ہڈیاں توڑی گئیں، ان کی انگلیوں کے ناخن نکالے گئے۔
کامران شاہد نے کہا کہ انہوں نے جب سے ارشد شریف پر تشدد کے حوالے سے تصاویر اور شواہد دیکھے ہیں، ان کی طبیعت بہت بوجھل ہے۔ ارشد شریف پر تشدد کا سوچ کر لرز جاتا ہوں، یہ کوئی سیدھی فائرنگ کا کیس نہیں تھا، انہیں انتہائی قریب سے قتل کیا گیا۔
[…] آباد (مسائل نیوز) پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں […]