اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان سے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے منگل کے روز وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی. ملاقات کے دوران بلوچستان میں وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.
- Advertisement -
ملاقات میں صوبہ بلوچستان بالخصوص شمالی بلوچستان کی ترقی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے ۔ گورنر بلوچستان نے جنوبی بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کیلئے چھ سو ارب روپے سے زائد کے پیکج پر وزیراعظم پاکستان عمران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جنوبی بلوچستان پیکج پر عملدرآمد کی رفتار تیز کی جائے.
انہوں شمالی بلوچستان کیلئے پیکیج کی تیاری کا بھی خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق اقتصادی کمیشن جلد از جلد اس کی تیاریاں مکمل کر دیگا. اس موقع پر وزیراعظم نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاری شروع کرنے کی بھی ہدایت کی. #