MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

علیم خان نگراں وزیر اعلی کی نامزدگی کے لیے سرگرم ، لابنگ شروع کر دی

0 191

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماعلیم خان ن لیگ کی جانب سے نگراں وزیر اعلی کی نامزدگی کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں، ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر عبد العلیم خان نگراں وزارت اعلی کے لیے لابنگ کر رہے ہیں، وہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نگراں وزیر اعلی کی نامزدگی کے لیے سرگرم ہیں،ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سامنے اس وقت تین نام ہیں جن پر وہ نگراں وزیر اعلی کے حوالے سے غور کر رہی ہے، ان ناموں میں سابق بیوروکریٹ احد چیمہ کا نام بھی شامل ہے، جب کہ نجم سیٹھی بھی دوبارہ وزارت اعلی کے لیے کوشاں ہیں،مسلم لیگ ن نے مذکورہ تینوں ناموں پر اپنے اتحادیوں سے بھی مشاورت کی ہے، نجم سیٹھی پر ایک اتحادی جماعت نے اپنے اعتراضات سے ن لیگ کو آگاہ کر دیا ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور اتحادیوں کی اس معاملے میں یہ رائے ہے کہ معاملہ الیکشن کمیشن جانے دیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.