MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہری نے 10لاکھ درہم کا انعام جیت لیا

0 358

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)یو اے ای میں پاکستانی شہری ،فلپائنی اور بھارتی سمیت 9خوش قسمت لوگوں نے قرعہ اندازی میں دس ، دس لاکھ درہم کا انعام جیت لیا ہے ۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانی 43سالہ شہری فیروز جو پچھلے 23سال سےخلیج میں رہ رہے ہیں ، انہوں نے کہا ہے کہ میں نے محظوظ کے آغاز کے بعد تقریباً ہر قرعہ اندازی میں حصہ لیتا آیا ہوں پچھلے کئی انعاموں میں میرا متعدد بار 350درہم کا انعام نکلا ہے لیکن میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ میں 104ویں قرعہ اندازی پر اتنا بڑا نعام جیت جائوں گا ۔ اس کا کہنا تھا کہ میرا دس لاکھ درہم کا انعام نکلا اس پر میں بہت خوش ہوں میری کافی خواہشات تھیں جو کہ اب پوری ہوں گی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.