کوئٹہ(ویب ڈیسک)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین عبدالسالک خان کی قیادت میں بی پی ایس سی کے ممبرز پر مشتمل وفد نے ملاقات کی. ملاقات کے ادارہ کی کارکردگی، میرٹ کی پاسداری، امتحانات و انٹرویوز کا طریقہ کار اور آئندہ کا لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ معاشرہ عدل و انصاف کی پاسداری سے ہی مستحکم بنایا جا سکتا ہے.
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ مقابلے کے امتحانات اور انٹرویوز میں میرٹ کو برقرار رکھنے اور حق کو حقدار تک پہنچانے میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا کلیدی کردار ہے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ جوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور انکی صلاحیتوں کو قومی مفادات کیلئے بروئے کار لانا حکومت کی ذمہ داری ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی ہرگز نہیں ہے مگر ضروری ہے کہ ان کو مواقع اور سہولیات فراہم کی جائے.
یہ بات باعثِ فخر ہے کہ ہمارے دیہاتی علاقوں کے طلبا ءو طالبات محدود وسائل کے باوجود مقابلہ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کر رہے ہیں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور ان کی پوری ٹیم کی ذمہ داری ہے کہ وہ ادارے کو مزید بہتر اور شفاف بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں تاکہ حق کو حقدار تک پہنچانے کی راہ ہموار ہو سکیں. آخر میں چیئرمین عبدالسالک خان نے گورنر بلوچستان کو پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کیا.#