MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وقت بتائے گا کہ ملک کیلئے زیادہ فائدہ مند میٹرو ٹرین ہے یا صحت کارڈ، وزیراعظم

2 294

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اس راستے پر چل رہے ہیں جو قوم کی عظمت کا راستہ ہے جبکہ کوئی ایشین ٹائیگر، مدینہ کی ریاست کا مقابلہ نہیں کر سکتا، پاکستان میں خاموش انقلاب آرہا ہے، کم آمدن والے افرادکوگھر بنانے کیلئے قرض دینے کا آغاز ہو چکا ہے، 20لاکھ خاندانوں کو بلا سود قرضے فراہم کئے گئے ہیں، ملک میں نجی شعبہ اب خودہسپتال بنائےگا جس سے پورے پا اکستان میں ہسپتالوں کاجال بچھ جائےگا،وقت بتائے گا میٹرو ٹرین ملک کو زیادہ فائدہ پہنچائے گی یا صحت کارڈ، خیبر پختونخوا میں ہر خاندان کو صحت کارڑ دیا جا چکا ہے

- Advertisement -

جبکہ بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی ہر خاندان تک صحت کارڈ پہنچائیں گے۔وہ جمعہ کو گورنر ہاوس لاہور میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین ، وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت وفاقی وصوبائی وزرا اور اراکین قومی وصوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر لاہور ڈویژن کیلئے قومی صحت کارڈ کی تقسیم کا آغاز کیا اور وزیراعلی پنجاب اور ان کی ٹیم کو اس انقلابی اقدام پر خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے کہا کہ اتنے بڑے فیصلے ہر کوئی نہیں کر سکتا، آج تک کسی حکومت نے اتنا بڑا فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے پہلی دفعہ برطانیہ کے دورہ کے دوران وہاں فلاحی ریاست دیکھی ، فلاحی ریاست وہ ہوتی ہے جو عام آدمی کی بنیادی ضرورت پوری کرتی ہے اور چاہتی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.