MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش ، قمر زمان کائرہ کا حکومت کو غور کر نے کا مشورہ

3 206

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(قمسائل نیوز) وزیراعظم کے مشیر اور پی پی رہنما قمرزمان کائرہ نے مشورہ دیا ہے کہ عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کو غور کرنا چاہیے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے مشیر اور پی پی رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا کہ مشورہ ہے کہ وفاقی حکومت کو عمران خان کی پیشکش پر غور کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ خان صاحب کے مطالبے میں عملاً کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، شرائط نہ رکھیں، تمام معاملات پربات کی جاسکتی ہے، لیڈر وہ نہیں ہوتا جو پہلے اعلان کرے اور عمل نہ کرے۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ عمران خان نے اربوں روپے اکھٹے کا دعویٰ کیا لیکن سیلاب متاثرین کو کیا دیا، عمران خان بیانات دیتے رہیں، ہمارے پاس اس کی کوئی اہمیت نہیں۔پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت کا گراف دیکھنا ہیتو سندھ میں 2الیکشن کے نتائج دیکھ لیں ، جو الیکشن عمران خان خود لڑ رہے تھے، وہ جیتے جہاں نہیں کھڑیہوئیوہ ہارے۔انھوں نے مشورہ دیا کہ عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کو غور کرنا چاہیئے، کچھ آئینی مجبوریاں ہیں کہ مطالبات تسلیم کرلئے جائیں، بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈائیلاگ میں مطالبے ہوتے ہیں، بیٹھ کر بات ہوتی ہے، اسمبلیوں کے تحلیل سے متعلق یہ کارڈ ان کا آن گراؤنڈ موجود تھا، الیکشن کا تو وہ پہلے سے کہہ رہے تھے،ان کے پاس نئی بات کرنے کیلئے کچھ ہے بھی نہیں۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو آجائیں گھوڑا بھی حاضراورسواربھی حاضرہے۔ق لیگ سے رابطے کے حوالے سے وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ اگر ق لیگ س رابطے کریں گے تو کسی کو نہیں بتائیں گے، رابطوں سے جو نتائج نکلیں گے وہ آپ کو بتا دیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 1100ارب روپے کے کرپشن کے کیسز کو معافی و […]

  2. […] (مسائل نیوز) رہنما پیپلز پارٹی اور وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی اور اتحادی جماعت کو پنجاب […]

  3. […] نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف کو بات چیت اور […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.