MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کی خواتین صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ،گورنر بلوچستان

3 300

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تربت(ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اپنے دو روزہ دورے کے آخری مرحلے میں یونیورسٹی آف تربت گئے جہاں وائس چانسلر یونیورسٹی آف تربت پروفیسر ڈاکٹر جان محمد نے گورنر بلوچستان کو تربت یونیورسٹی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی. اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے منعقدہ تقریب کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تربت یونیورسٹی کے قیام سے تربت اور دیگر متصل علاقوں کے نوجوانوں کیلئے ہائیر ایجوکیشن کے حصول کو ممکن بنانا، واقعتاً ایک خوش آئند اقدام ہے. انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف تربت میں خواتین کی بڑی تعداد سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان کی خواتین صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہیں.

- Advertisement -

گورنر بلوچستان نے کہا کہ یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد اور انکی پوری ٹیم کی انتھک کاوشیں قابل تحسین ہیں تاہم وہ یونیورسٹی کی کارکردگی کیلئے مزید اقدامات کریں. انہوں نے طلباءو طالبات پر زور دیا کہ وہ اساتذہ کرام اور والدین کا احترام کریں اور اپنی پڑھائی پر بھر پور توجہ مرکوز رکھیں. اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منصور احمد، رجسٹرار تربت یونیورسٹی گنگوزار بلوچ، ڈین فیکلٹی آف آرٹس، سوشل سائنسز اور یومینیٹیز ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ، ڈین فیکلٹی آف اکنامکس، کامرس اور بزنس ایڈمنسٹریٹریشن ڈاکٹر وسیم برکت، ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ انجئنیرنگ ڈاکٹر نعیم اللہ، ڈین فیکلٹی آف اکیڈمک ڈاکٹر عدیل احمد، ڈین فیکلٹی ORIC ڈاکٹر غلام جان،ڈائیریکٹر QEC ڈاکٹر ریاض احمد اور ڈائیریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد سمیت مکران میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالروف شاہ بھی موجود تھی.

بعدازاں گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے یونیورسٹی آف تربت کے احاطے میں کمپیوٹر لیب اور سپورٹس جیم کا افتتاح کیا اور یونیورسٹی کے احاطے میں پودا بھی لگایا. واضح رہے کہ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا تربت ایرپورٹ پہنچنے پر کمشنر مکران شبیر احمد مینگل،ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ اور وائس چانسلر تربت یونیورسٹی ڈاکٹر جان محمد اور پی ٹی آئی کے رہنما وارث دشتی نے ایرپورٹ پہنچنے پر گورنر بلوچستان کا پرتپاک استقبال کیا۔ صوبائی محتسب اعلیٰ نذر بلوچ،گورنر بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری عبدالناصر دوتانی اور دیگر اعلی حکام موجود تھے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.